وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری کا بیان

52
پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کورونا وباءکے حوالے سے کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے ہم آج (8اگست ) سے سیاحتی مقامات کھول رہے ہیں۔ معاون خصوصی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت ہم کورونا وباءکیخلاف اپنی کامیابی کا جشن منارہے ہیں لیکن ہمیں یاد رکھنا ہوگا کہ کورونا کیخلاف جنگ ابھی مکمل نہیں ہوئی ۔ زلفی بخاری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایس اوپیز کو مکمل طور پر فالو کریں ، ماسک پہنیں اور سماجی دوری کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہوں ، انہوں نے کہا کہ عوام نے اگر احتیاط کا دامن تھامے رکھا تو ہم کورونا کیخلاف مکمل کامیابی حاصل کر لیں گے۔