
اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ اٹلی کی جانب سےسیز نل ورکر ویزہ میں پا کستان کو شامل کر نا خو ش آئند اقدام ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستا میں اٹلی کے سفیر آندریاس فیراریس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو ان سے یہاں ملا قا ت کی۔ ملا قات میں دوطر فہ تعلقا ت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ پا کستان اور اٹلی کے درمیان تعلقا ت کا نیا دور شر و ع ہو چکا ہے ،اٹلی نے پا کستان کی ہر مشکل میں مدد کی،سیز نل ورکر ویزہ میں پا کستان کو شامل کر نا خو ش آئند اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چا ہتے ہیں کہ زیا دہ سے زیادہ پا کستانی اٹلی کی تر قی میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر اٹلی کے سفیر نے کہا کہ پا کستا نیو ں کو ایمبسی میں پیش آنے والی مشکلا ت کو جلد حل کر نے کی کو شش کر رہے ہیں،دستاویزات کی تصد یق کے لئے طر یقہ کا ر تر تیب دے رہے ہیں۔