وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری کا سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر اظہار افسوس

51
پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے جمعرات کے روز سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ان کی ہمدردیاں مرحوم کے خاندان کے ساتھ ہیں ا ور وہ ان کی مغفرت کیلئے دعا گو ہیں ۔