وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری کی عراق کے صدر بارہم صالح سے ملاقات

81
APP68-23 BAGHDAD: January 23 - Zulfikar Bukhari, Special Assistant to Prime Minister on Overseas Pakistanis called on Iraqi President Barham Salih at Presidential Office. APP

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری نے عراق کے صدر بارہم صالح سے بغداد کے صدارتی دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ ترجمان وزارت اوورسیز کے مطابق ملاقات میں عراق میں پاکستانی افراد قوت کی تعداد میں اضافہ پر بھی بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عراق میں ترقیاتی منصوبوں میں اضافہ ہوا ہے، ان ترقیاتی منصوبوں میں پاکستانی افراد قوت اپناکردار ادا کر سکتی ہے۔ ذوالفقار بخاری نے کہا کہ پاکستانیوں کےلئے دنیا بھر میں روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔ اس حوالہ سے عراق کے علاوہ خطہ کے کئی دیگر ممالک سے بھی رابطہ میں ہیں۔