اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور آصف کرمانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق سے روگردانی والوں کا سایہ بھی ان کا ساتھ چھوڑ چکا ہے، دھیر کوٹ میں ہر طرف شیر ہی شیر نظر آ رہا ہے، دوسری جماعتوں کے فصلی بٹیرے اپنے بلوں میں گھس چکے ہیں، آج دھیر کوٹ کا بڑا اجتماع مسلم …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور آصف کرمانی کادھیر کوٹ میں مسلم لیگ (ن) حلقہ ایل اے 13کے امیدوار راجہ افتخار ایوب کی طرف سے منعقدہ ورکرز ریلی سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور آصف کرمانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق سے روگردانی والوں کا سایہ بھی ان کا ساتھ چھوڑ چکا ہے، دھیر کوٹ میں ہر طرف شیر ہی شیر نظر آ رہا ہے، دوسری جماعتوں کے فصلی بٹیرے اپنے بلوں میں گھس چکے ہیں، آج دھیر کوٹ کا بڑا اجتماع مسلم لیگ (ن) کی جیت کا ثبوت ہے، مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے خائف لوگوں نے ریلیوں پر فائرنگ کی، مودی لائن آف کنٹرول کے پار کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، چوہدری مجید آزاد کشمیر میں کشمیریوں کو شہید کر رہا ہے۔ ہم کارکنوں کی شہادت کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے چوہدری مجید کے جوڈیشل کمیشن کو نہیں مانتے، سیاسی بھگوڑوں اور یتیموں کی شکست آزاد کشمیر کے چپے چپے پر لکھی جا چکی ہے، کوہالہ کے پل پر جو محبت ملی وہ کہیں نہیں ملی وہ دن دور نہیں جب آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان جلد پل بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھیر کوٹ میں مسلم لیگ (ن) حلقہ ایل اے 13کے امیدوار راجہ افتخار ایوب کی طرف سے منعقدہ ورکرز ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انسانوں کا یہ وہ سمندر ہے جو ٹھاٹھیں مار رہا ہے۔ نواز شریف کے دیوانے متوالے اتنی تعداد میں جمع ہیں کہ مجھے دھیر کوٹ میں ہر طرف شیر ہی شیر نظر آ رہا ہے، لوگ کہتے تھے کہ دھیر کوٹ جاﺅ گے تو تمہاری لاش واپس جائے گی، تابوت لے کر آنا ہے میں پانچویں چھٹی مرتبہ دھیر کوٹ آیا ہوں، کئی بار یہاں سے گزرا ہوںدھمکیاں دینے والے کہاں ہیں؟ وہ مجھے کہیں نظر نہیں آ رہے ، یہ سب شیر کی دھاڑ سن کر اپنے اپنے بلوں میں گھس چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھیر کوٹ والوں کی محبت اور پیار ہمیشہ یاد رہے گا۔ وہ شخص جس نے ہمیشہ آزاد کشمیر اور دھیرکوٹ کے عوام کی سودے بازی کی آج اس کا سایہ بھی اس کا ساتھ چھوڑ چکا ہے ۔








