وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کی پی ٹی وی سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پر امن انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو خدشات تو ضرور تھے لیکن یہاں پرامن انتخابات کے انعقاد پر ہم افواج پاکستان، انتظامیہ اور الیکن کمیشن کے شکر گزار ہیں، جمعرات کا پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پر امن انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو خدشات تو ضرور تھے لیکن یہاں پرامن انتخابات کے انعقاد پر ہم افواج پاکستان، انتظامیہ اور الیکن کمیشن کے شکر گزار ہیں، جمعرات کا پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے آزاد کشمیر میں ورکرز کنونشن سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا، ہم نے وہاں دیکھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے آزاد کشمیر کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ بھی نہیں کیا جس کی وجہ سے یہاں کی عوام پیپلز پارٹی سے سخت نالاںدکھائی دی کیونکہ یہاں بنیادی ڈھانچے سمیت تعلیم اور صحت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، یہاں کی تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، بھمبھر سے تاﺅبھٹ تک ہم نے پورے آزاد کشمیر میں گئے اور لوگوں کی خستہ حالی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا رہا، یہی وجہ ہے کہ آزاد کشمیر کی عوام نے اس مرتبہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کو خوب پذیرائی دی اور انتخابی مہم میں ہمارے جلسوں کو کامیاب کرایا، انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے لوگوں کا پاکستان مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار بھی ہے کیونکہ ان لوگوں کو معلوم ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جب بھی حکومت آئی اس نے عوامی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی اور ملک میں میگا پراجیکٹ لگائے تاکہ ملک ترقی کرے اور عوام خوشحال ہو

Leave a Reply