وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ رائے ونڈ مارچ پی ٹی آئی کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کی ناکام کوشش ہے، 30 ستمبر کو عمران خان کی سیاست آخری ہچکی لے گی، لاہور سے شروع ہونے والا کھلاڑی کا سفر 30 ستمبر کو لاہورہی میں ختم ہو جائے گا۔ عمران خان کے خطاب …

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ رائے ونڈ مارچ پی ٹی آئی کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کی ناکام کوشش ہے، 30 ستمبر کو عمران خان کی سیاست آخری ہچکی لے گی، لاہور سے شروع ہونے والا کھلاڑی کا سفر 30 ستمبر کو لاہورہی میں ختم ہو جائے گا۔ عمران خان کے خطاب پر اپنے ردعمل میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ زندہ دلان لاہور کو مسٹنڈے کہنے پر عمران خان لاہوریوں سے معافی مانگیں۔ انہوں نے مسلم لیگی کارکنوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ تحریک انصاف کایہ جلسہ ماضی کی طرح میوزیکل نائٹ سے زیادہ کچھ نہیںہو گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply