وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کاخیبر ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

72

پشاور۔25فروری (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کاخیبر ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر خیبرپختونخوا کے وزیر صحت خیبر پختونخواہ تیمور سلیم جھگڑا بھی معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ تھے،

ڈاکٹر فیصل سلطان نے صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کے ہمراہ ہسپتال میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جبکہ خیبر تدریسی ہسپتال میں 20نئے جدید مشینری سے آراستہ آپریشن تھیٹر ، نئے قائم شدہ او پی ڈی اور ہسپتال میں نصب جدید مشنیری سے لیس سی ایس ایس ڈی کا بھی دورہ کیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا جدید ماڈیولر آپریشن تھیٹر کو عوام کیلئے جلد فعال کرنے کے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مزید بہتری کے لیے بھرپور کوششیں کرینگے، عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ہمارا مقصد ہے،ایم ٹی آئیز ہسپتال قائم کرنے سے کافی بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور مزید ہسپتال کے عملے کو ساتھ چل کے صحت کے شعبے کو مثالی بنائینگے۔انہوں نے بورڈ آف گورنرز اور ہسپتال انتظامیہ کے کاوشوں کوسرہا جبکہ معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان اور صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا نے ہسپتال میں قائم صحت کارڈ آفس، ہسپتال میں نصب جدید اور آئی پی سی سی ٹی وی روم کا بھی دورہ کیا جبکہ مریضوں سے بھی بات چیت کی ۔

اس موقع پر خیبرپختونخوا کے وزیر صحت خیبر پختونخواہ تیمور سلیم جھگڑانے کہا کہ ہر ایم ٹی آئی ہسپتال کو خود مختار بنانے کا یہی مقصد تھا کہ ہر کوئی اپنے طرز سے آگے بڑھے،50سال پرانے ہسپتال کو جدید تقاضوں پر پورا کرنا ایک چیلنج تھا۔انہوں نے کہا کہ ماڈیولر آپریش تھیٹر صوبے میں واحد کے ٹی ایچ میں موجود ہے، جب ڈاکٹر فیصل سلطان کے ٹی ایچ کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین تھے یہ انہی کی سوچ کے بدولت جدید ماڈیولر آپریشن تھیٹر قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کے معیار کو بلند کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑینگے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس دن بہت خوشی ہوئی جب تصاویر میں کے ٹی ایچ ہسپتال کی ترقیاتی کاموں کو دیکھا اس لئے آج خود دیکھنے آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں خیبر پختونخواحکومت اور ہسپتال انتظامیہ کے انتھک محنت پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،ایم ٹی آئی ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد ہسپتالوں میں بہتری کے رجحان کے لئے مقابلے کی فضا پیدا ہو گئی ہے، اس سے ان کے معیار علاج بلند ہونگے اور عوام کو بہترین سہولیات میسر ہونگے۔