- Advertisement -
اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیر صدارت فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جمعہ کو وزارت صنعت و پیداوار سےجاری بیان کے مطابق اجلاس میں ربیع سیزن 2025 کے دوران یوریا کی طلب و رسد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
معاون خصوصی نے کسانوں کو کھاد کی مقررہ قیمت پر بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ کھاد کے پیداواری یونٹس کو مکمل صلاحیت کے ساتھ چلایا جائے۔ کھاد پاکستان کے زرعی شعبے کے لئے نہایت اہم ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق صنعتوں کی بھرپور معاونت کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ قیمتوں میں یکسانیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572383
- Advertisement -