وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کا خضدار میں سکول بس پر ہونے والے دہشتگرد حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

73
Special Assistant Haroon Akhtar Khan
Special Assistant Haroon Akhtar Khan

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے خضدار میں سکول بس پر ہونے والے دہشتگرد حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس المناک واقعے میں معصوم بچوں کی شہادت پر پوری قوم غم زدہ ہے۔ہارون اختر خان نے اپنے بیان میں کہاکہ سکول بس میں معصوم بچوں پر حملہ انسانیت سوز اور بزدلانہ فعل ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،دہشت گردی کی ایسی کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم شہید ہونے والے بچوں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے،ہم دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں،شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں اور زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں ۔ہارون اختر خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی اور پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔