وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کیپٹل ڈویلپمنٹ ڈویلپمنٹ امور علی نواز اعوان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

61
سیکٹر ای 12 میں ترقیاتی کام تیز کردیا گیا ہے ، اتھارٹی نے متاثرین زمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ شروع کر دی ہے، معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کیپٹل ڈویلپمنٹ ڈویلپمنٹ امور علی نواز اعوان نے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کے تمام مسائل کو احسن انداز میں حل کرے گی،دوسرے صوبوں کے ملازمین بارے فیصلہ کرنے کے اختیارات وفاقی حکومت کے پاس نہیں،18 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد یہ حق صوبائی حکومتوں کو منتقل ہوگیا تھا۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سینیٹ انتخابات میں شفافیت چاہتی ہے جس کیلئے آئینی ترمیم ضروری تھی جس کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے، اپوزیشن کو الیکشن میں شفافیت اور قانون کی حکمرانی پر یقین نہیں اسی وجہ سے ہمارے پیش کردہ بل کے خلاف ہے۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ موجودہ حکومت شو آف ہینڈ کے ذریعے آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف سینیٹ انتخابات کے انعقاد کی بھرپورکوششیں کررہی ہے۔