اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں خونریزی ختم کرنے میں موثر کردار ادا کریں۔جموں و کشمیر اور فلسطین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں سب سے دیرینہ تصفیہ طلب تنازعہ ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق معاون خصوصی نے …
طارق فاطمی کی او آئی سی کے سفیروں کو بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں خونریزی ختم کرنے میں موثر کردار ادا کریں۔جموں و کشمیر اور فلسطین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں سب سے دیرینہ تصفیہ طلب تنازعہ ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق معاون خصوصی نے جمعرات کو پاکستان میں تعینات او آئی سی کے سفیروں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی جسکے نتیجے میں گزشتہ چار ماہ کے دوران اب تک 115بیگناہ کشمیری شہید اور 16000سے زائد زخمی ہو ئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیلٹ گن کے استعمال سے ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے ان میں 160کشمیری بصارت سے محروم ہو چکے ہیں۔طارق فاطمی نے کشمیر کے مسئلے پر او آئی سی کی مسلسل حمایت کو سراہا اور تمام اسلامی ملکوں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میںبھارتی مظالم کی مذمت جاری رکھتے ہوئے خونریزی ختم کرنے میں موثر کردار ادا کریں۔








