27.9 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا احسان افضل خان سے آل پاکستان...

وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا احسان افضل خان سے آل پاکستان کار ڈیلرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان سے آل پاکستان کار ڈیلرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ملاقات کی ۔ وزارت تجارت کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بدھ کو ہونے والی ملاقات میں استعمال شدہ گاڑیوں کی ریگولیٹڈ امپورٹ اور آئندہ فریم ورک کے لیے پالیسی سفارشات پر تبادلہ خیال کیا گیا جو ستمبر 2025ء سے نافذ العمل ہوگی ۔

وفد نے ماحولیاتی اور روڈ سیفٹی کی تعمیل پر توجہ مرکوز کرنے والی تجاویز پیش کیں جن میں کاربن کےکم اخراج اور ساختی معیارات کو یقینی بنانے کے لیے شپمنٹ سے پہلے کے معائنہ کے ساتھ ساتھ درآمد شدہ گاڑیوں کے لیے شفاف تشخیصی طریقہ کار شامل ہیں۔ وفد نےمارکیٹ کے حقائق سے ہم آہنگ ہونے کے لیے زرمبادلہ کے انتظامات اور موجودہ فرسودگی کے فریم ورک پر نظر ثانی کی سفارشات بھی شیئر کی گئیں۔

- Advertisement -

معاون خصوصی نے کہا کہ وزارت تجارت کے متعلقہ ونگز اور دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی اور فیصلوں کو حتمی شکل دینے سے پہلے ایسوسی ایشن کی رائے کو شامل کیا جائے گا۔ رانا احسان افضل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شفاف اور متوازن آٹو موٹیو ٹریڈ پالیسی بنانے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت جاری ہے ،ریگولیٹری تعمیل اور صارفین کی بہبود کو یقینی بنانے کے لیے صنعت کے خدشات کو دور کیا جا رہا ہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں