وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری سے بیرون ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے ورثاء کی ملاقات

60
نجی شعبہ کو سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ، سید ذوالفقار بخاری
نجی شعبہ کو سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ، سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری سے بیرون ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے ورثاءنے ملاقات کی ہے ۔ معاون خصوصی نے بیرون ملک قید پاکستانیوں کو رہائی دلوانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کے ورثا سے گفتگو کرتے ہوئے سید ذوالفقار عباس بخاری کا کہنا تھا کہ ان کی وزارت دفترخارجہ سے مل کر بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ بیرون ممالک سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی ان کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے ، معمولی جرائم میں ملوث پاکستانیوں کو رہائی دلوانے کیلئے مختلف ممالک میں قائم پاکستانی سفارتخانے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ذوالفقار عباس بخاری نے کہا کہ قطر اور سعودی عرب سے پاکستانی قیدیوں کو واپس لانے کیلئے بات چیت چل رہی ہے ۔ معاون خصوصی سید ذوالفقا ر عباس بخاری نے بحرین کے کنگ کی جانب سے 12پاکستانی قیدیوں کو معافی کے بعد رہائی کے اقدام کو سراہا ہے۔