اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر ہی وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کیا ،حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنی ذمہ داریا ں بخوبی پورا کر رہی ہے ، ہم پہلے بھی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ تھے اور آج بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں، …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر ہی وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کیا ،حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنی ذمہ داریا ں بخوبی پورا کر رہی ہے ، ہم پہلے بھی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ تھے اور آج بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور حالیہ پر تشدد واقعات قابل مذمت ہیںجسکی و زیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے شدید مذمت کی، وزیر اعظم کی ہدایات پر ہی گذشتہ روز نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد پورے آزاد کشمیر میں یوم مذمت منایا گیا اور بھارت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔گذشتہ روز ہونے والے کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بھی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے اور بروز منگل مورخہ 19 جولائی کو بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف پاکستان بھر میں یوم سیاہ منانے کا فیصلہ بھی کیا گیاہے، اقوام متحدہ سمیت امریکا، یورپ اور دیگر ہمسایہ ممالک میں سینئر ممبران پر مشتمل ٹیم بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جو مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے گی اور بھارتی افواج کی مقبوضہ وادی میں ظلم کی داستانوں کو عالمی برادری کے سامنے لائے گی۔








