33.2 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کا مانگا منڈی لاہور...

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کا مانگا منڈی لاہور میں بایو گیس پلانٹ کا دورہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے مانگا منڈی لاہور میں سوزوکی کمپنی لمیٹڈ کے مجوزہ بایو گیس پلانٹ کے مقام کا دورہ کیا۔ سوزوکی کمپنی لمیٹڈ پاکستان کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیروشی کاوامورا نے ہارون اختر خان کا پرتپاک استقبال کیا۔وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے ہفتہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق دورے کے دوران ہارون اختر خان نے گاڑیوں کے لیے بایو گیس پلانٹ کے قیام کے سوزوکی کے اقدام کو سراہا اور اسے پاکستان کے صاف توانائی کے مستقبل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بایو گیس پاکستان کا مستقبل ہے اور یہ مہنگے تیل اور ایل این جی کی درآمدات پر انحصار کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ہارون اختر خان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وزیر اعظم کا ‘اُڑان پاکستان کا وژن’ صاف اور پائیدار توانائی کے ذرائع کے فروغ پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بایو گیس جیسے منصوبے مقامی کسانوں کو معاشی فائدہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ ماحول کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بایو گیس پلانٹ کے منصوبے پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے اس منصوبے کو ماحول دوست اور معاشی طور پر فائدہ مند قرار دیا۔سوزوکی کے نمائندوں نے معاون خصوصی کو آگاہ کیا کہ ضرورت پڑنے پر گاڑیاں پیٹرول پر بھی چلائی جا سکتی ہیں۔ ہارون اختر خان نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کی حکومت کاربن کے اخراج میں کمی اور صاف توانائی کے فروغ کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588191

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں