24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعظم یوتھ لون سکیم کے ذریعے مجموعی طور پر4لاکھ سے زائد...

وزیر اعظم یوتھ لون سکیم کے ذریعے مجموعی طور پر4لاکھ سے زائد انٹرپرینیورز نوجوانوں میں 251.25 ارب روپے تقسیم

- Advertisement -

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بااختیار اور برسر روزگار بنانے کیلئے وزیر اعظم یوتھ لون سکیم کے ذریعے مجموعی طور پر4لاکھ34 ہزار 448کاروباری نوجوانوں میں تقریباً251.25 ارب روپے تقسیم کئے گئے ہیں، 15 مختلف بینکوں کے ذریعے نوجوانوں کو قرضہ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

’’اےپی پی‘‘ کو دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے نوجوانوں کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم کے ذریعے کامیاب کاروباری بننے کی راہ پر گامزن ہونے کا بہترین موقع ہے، یہ اقدام دلچسپی رکھنے والے کاروباری افراد کو بلا سود مائیکرو فنانس قرضوں اور انتہائی کم شرح سود کے ساتھ قرضوں کے ذریعے اپنے سٹارٹ اپ اور کاروبار کو شروع کرنے یا بڑھانے کا ایک بھرپور موقع فراہم کرتا ہے۔

- Advertisement -

نوجوانوں کو بااختیار اور برسر روزگار بنانے کیلئے وزیر اعظم یوتھ لون سکیم کے تحت 2013 سے اب تک مجموعی طور پر4لاکھ34 ہزار 448کاروباری نوجوانوں میں تقریباً251.25 ارب روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نوجوان پاکستانیوں کی حمایت اور ملک میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کا ثبوت ہے۔ اس اسکیم کی کامیابی سے امید کی جاتی ہے کہ وہ مزید نوجوان افراد کو اپنے کاروباری خیالات کو آگے بڑھانے اور کامیاب کاروباری بننے کی ترغیب دے گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں