وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان اور وائس چانسلر بیوٹمز یونیورسٹی ڈاکٹر خالد حفیظ کی ملاقات

151

کوئٹہ۔ 18 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے بدھ کے روز وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان بیوٹمز یونیورسٹی پہنچے جہاں وائس چانسلر ڈاکٹر خالد حفیظ نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں وائس چانسلر آفس میں رانا مشہود احمد خان اور وائس چانسلر ڈاکٹر خالد حفیظ نے ملاقات کی ملاقات میں بیوٹمز یونیورسٹی سے متعلق امور زیر غور آئیں۔

رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ بیوٹمز کا تعلیمی حوالے سے اہم کردار ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں طلباء و طالبات کو جدید علوم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس حوالے سے وفاقی حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔