وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں روف عطاء کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا

90
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال 2025ـ26 کے بجٹ اورپی ایس ڈی پی کی تشکیل سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس

کوئٹہ۔ 13 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر میاں روف عطاء نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی مقدم ہے عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا جائے گا،

ملاقات میں وزیر اعلٰی بلوچستان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ہاؤسنگ پروجیکٹ کوئٹہ کے لئے معاونت کا یقین دلایا جس پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں روف عطاء نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میاں روف عطاء کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔