کوئٹہ۔ 09 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوئی ٹاؤن میں جامع صفائی مہم کے لئے میونسپل کمیٹی سوئی کو ایک کروڑ روپے گرانٹ، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لئے ایک فائر بریگیڈ، دو ڈمپنگ ٹرک اور تین لوڈرز کی فراہمی کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ سوئی کیڈٹ کالج کے طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ کی فراہمی کا اعلان بھی کیا ہے
وزیر اعلٰی بلوچستان نے یہ احکامات پیر کو ایک روزہ دورہ سوئی کے موقع پر کیڈٹ کالج کی تقریب سے خطاب اور ٹاؤن کمیٹی سوئی کے دورے کے موقع پر جاری کئے ، ٹاؤن کمیٹی سوئی کے چئیرمین عزت اللہ بگٹی اور اہلیان علاقہ نے مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کیا ہے