کوئٹہ۔ 24 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پیپلز لائرز فورم کے صدر بہرام خان ترین کی رہائش گاہ آمد ہوئی ،انہوں نے بہرام خان ترین کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ وزیر اعلٰی کے ہمراہ صوبائی وزراء اور پیپلزپارٹی کے رہنما بھی موجود تھے، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لئے دعا کی۔