34.8 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلٰی بلوچستان کےروشن ویژن کے تحت موسی خیل میں مڈل اور...

وزیر اعلٰی بلوچستان کےروشن ویژن کے تحت موسی خیل میں مڈل اور پرائمری سکول فعال

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 18 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی روشن بلوچستان ویژن کے تحت صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی کے ثمرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں، اس سلسلے میں ضلع موسیٰ خیل کی سب تحصیل زمری پلاسین میں واقع گورنمنٹ مڈل سکول طور نشپہ انزرا خیل گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول سروام بمقالم ترین کژہ پرائمری سکول حیات گل بیڑ پرائمری سکول سین منڈوزئی دوبارہ سے فعال ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکین اور بالخصوص طلبہ و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

واضح رہے مذکورہ بالا سکولز عرصہ چھ سال سے ٹیچرزنہ ہونے کی وجہ سے بند تھے اور حال ہی میں ایس بی کے کے تحت تعینات ہونے والے اساتذہ کرام کی بدولت یہ سکول اب دوباہ فعال ہوچکے ہیں، حکومت بلوچستان کے تعلیم دوستی کے ان اقدامات کو علاقہ مکینوں نے سراہتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں مزید دو مڈل سکول ایک پرائمری سکول اسی مالی سال میں فعال ہونے سے سب تحصیل میں ان سکولوں کی تعداد تقریباً ایک درجن تک ہوجائے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598518

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں