وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا بلوچستان ریکروٹس پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب

کوئٹہ ۔28 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا ایک اہم اور بڑا حصہ ہے اور قدرتی ذخائر سے مالامال ہے اس کی تعمیروترقی کیلئے اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں، کسی بھی ملک یا خطے میں اس وقت تک ترقی نہیں ہوتی جب تک وہاں امن وامان نہ ہو حکومت اور سیکیورٹی ادارے دیرپا امن کے قیام کو یقینی بنارہے …

کوئٹہ ۔28 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا ایک اہم اور بڑا حصہ ہے اور قدرتی ذخائر سے مالامال ہے اس کی تعمیروترقی کیلئے اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں، کسی بھی ملک یا خطے میں اس وقت تک ترقی نہیں ہوتی جب تک وہاں امن وامان نہ ہو حکومت اور سیکیورٹی ادارے دیرپا امن کے قیام کو یقینی بنارہے ہیں، بلوچستان میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے، حکومت ایسے بے شمار منصوبوں پر کام کررہی ہے جن سے عام آدمی کو باوقار روزگار میسر آئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ریکروٹس پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزرائ، ارکین اسمبلی، جی او سی41ڈویژن عرفان احمد ملک سول و عسکری حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شر کت کی۔و