وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا محکمہ ایکسائیز کے آن لائن ٹیکس کلیکشن سسٹم کا افتتاحی کے موقع پر خطاب

97

کوئٹہ ۔ 12 فروری (اے پی پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ آن لائن ٹیکس وصولی کا نظام بلوچستان میں ٹیکس سسٹم کی بہتری کی جانب اہم پیش رفت ہے ترقی کا عمل مالی استحکام سے وابستہ ہے، بلوچستان میں پچھلے پندرہ بیس سال کی انتظامی بدنظمی کے نتائج آج مسائل کا پہاڑ بن کر سامنے آئے ہیں ،بلوچستان میں پینشن بل 23 ارب روپے ہے جو آئندہ پانچ سالوں میں 200 ارب روپے ہوجائے گا، بلوچستان میں گورننس کے اچھے ڈھانچے کی ضرورت ہے، بلوچستان کی سالانہ آمدن پندرہ ارب روپے ہے ،آئندہ چند سالوں میں یہ اہداف چالیس ارب روپے تک لے جانا چاہتے ہیں،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے منگل کو محکمہ ایکسائز کے آن لائن ٹیکس کلیکشن سسٹم کا افتتاحی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صوبائی مشیر ایکسائیز ملک نعیم خان بازئی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد عمر خان جمالی صوبائی وزیر لیبر سرفراز چاکر ڈومکی صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبد الخالق ہزارہ صوبائی مشیر تعلیم محمد خان لہڑی صوبائی مشیر لائیوسٹاک مٹھاخان کاکٹر ڈی جی ایکسائز سہل الرحمن بلوچ سمیت دیگر اعلی آ فیسران بھی اس تقریب میں موجود تھے ۔تقریب سے خطا ب میںوزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ اداروں میں بہتری کی بہت سی گنجائش موجود ہے ،کابینہ کے آٹھ اجلاسوں میں موثر قانون سازی و اقدامات تجویز کئے گئے ہیں ۔صوبائی مشیر ایکسائز ملک نعیم خان بازئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایکسائز بلوچستان نے رواں مالی سال دو ارب آٹھ کروڑ اسی لاکھ روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کیا ہے،محکمہ کو درپیش مسائل حل کرکے شرح ریونیو میں اضافہ ممکن ہے۔ محکمہ ایکسائز بلوچستان صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے لئے چھ قسم کے ٹیکس وصول کرتا ہے۔گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے نادرا سے لنک قائم کردیا گیا ہے۔ 7 سیکورٹی فیچرز پر مبنی سمارٹ کارڈ متعارف کرادیا گیا ہے جو رجسٹریشن بک کی جگہ لے گا ۔حکومت کی مالی پوزیشن جتنی اچھی ہوگی مجموعی ترقی اتنی ہی بہتر ہوگی، مل جل کر ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جو آئندہ کی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہو بلوچستان میں آن لائن ٹیکس وصولی کا نظام متعارف کرادیا گیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان پہلا صوبہ ہوگا ،جہاں ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے ٹیکس جمع کرایا جاسکے گا،پاکستان کی کسی بھی جگہ سے گاڑیوں کی ویری فیکشن کی جاسکے گی انہوں نے کہا کہ، بلو چستان سے رجسٹرڈ گاڑیوں کا تمام ڈیٹا مرکزی ڈیٹا سینٹر میں فیڈ کردیا گیا ہے۔ محکمہ گاڑیوں کی خرید و فروخت کے عمل میں فریقین کے شناختی عمل کی تصدیق کے لئے نادرااور محکمہ ایکسائز بلوچستان کے مابین ایم او یو دستخط کرلیا گیا ہے۔