وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا وندر، اوتھل اور بیلہ میں میڈیا اور عید ملن پارٹی سے خطاب

141

لسبیلہ۔07 جون(اے پی پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کی مخلوط حکومت کو کوئی خطرہ نہیں‘ہونے والا اسمبلی کا اجلاس پہلے ہی سے طے تھا۔البتہ اپوزیشن کے امن و امان اور دیگر امور پر کچھ تحفظات ہیں‘اگر اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو ان کا جمہوری حق ہے‘اختر مینگل نہ جانے کیوں کچھ نالاں نالاں اور ناراض نارض سے لگتے ہیں‘کوئٹہ سے کراچی تک مین روڈ کو دو رویہ بنایا جائے گا‘وندر ڈیم کی تعمیر بھی وفاق سے ہوگی‘ایک اور اسپیشل اکنامک زون بھی بنایا جائے گا‘ لسبیلہ کی صنعتوں کے ہیڈ آفسز کراچی میں ہونے سے کچھ زیادہ فرق نہیں پڑتا‘ البتہ اس سے بلوچستان کا ریوینیو کم ہوجاتا ہے اس سلسلے میں ایف بی آر سے بات کی جائے گی‘میرے لیئے لسبیلہ اور بلوچستان کے تمام علاقے برابر ہیں‘ہمارے خاندان کا بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار رہا ہے