کوئٹہ۔ 23 اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سابق وفاقی وزیر جنرل( ر ) عبدالقادر بلوچ اور سابق سینیٹر و سفیر میر حسین بخش بنگلزئی نے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اراکین پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین اور شازیہ عابد نے بھی ملاقات کی اور پارلیمانی امور بارے تبادلہ خیال کیا۔