29.9 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعلیٰ بلوچستان سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سریاب ملز کوئٹہ کی...

وزیر اعلیٰ بلوچستان سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سریاب ملز کوئٹہ کی طالبات کی ملاقات

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 22 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سریاب ملز کوئٹہ کی طالبات نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، پارلیمانی سیکرٹری اسفندیار خان کاکڑ ،سیکرٹری کالجز محمد صالح بلوچ اور لیکچرر میڈیا اسٹڈیز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سریاب ملز کوئٹہ صائمہ بلوچ بھیموجودتھیں۔

وزیر اعلیٰ سے کوئٹہ اور صوبے کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں پوزیشن ہولڈر کالج کی طالبات نے بات چیت کی اور ان کے تعلیم دوست اقدامات کو سراہا ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سانحہ خضدار کے طلباء سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کے لیے بلوچستان بھر کے اسکولوں اور کالجز میں شمعیں روشن کی جائیں ۔انہوں نے طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت جلد خود آپ کے کالج کا دورہ کروں گا اور طالبات کے مسائل خود سنوں گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو حکومت کی پنک سکوٹی سکیم کے تحت اسکوٹیز بھی فراہم کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تعلیم نسواں حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، آپ ہماری آنے والی نسلوں کے معمار اور معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت اپنی تعلیم دوست پالیسی پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کی جانب سے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے کالج کی نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو تعریفی اسناد اور کیش پرائز بھی دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600269

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں