وزیر اعلیٰ بلوچستان محکمہ صحت میں اصلاحات لاکرعوام کو معیاری علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں،ترجمان شاہدرند

97
دہشتگردی میں ملوث ایک ٹولہ بھارتی ایماء پر بلوچستان کو غیرمستحکم کرنے کے درپے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان کا گرینڈ جرگے سے خطاب

کوئٹہ۔ 21 دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں صوبائی حکومت عوامی خدمت اور فلاح و بہبود کو ہی اپنا نصب العین سمجھتی ہے اور اس نظریہ پر پوری طرح سے عمل پیرا ہے، طب کے شعبہ میں بہتری عوامی اقدامات کا عملی مظہر ہے۔اپنے ایک بیان میں ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے کہا کہ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں امراض کینسر وارڈ فعال کردیا گیا ہے اور کینسر کے مریضوں کو تیرہ لاکھ روپے مالیت تک کے انجیکشن مفت فراہم کئے جارہے ہیں

مریضوں اور ان کے ورثانے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اورصوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ سے اظہار تشکر کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں کینسر کے مریضوں کی بہتر دیکھ بھال اور علاج معالجے کے لئے کوشاں ہیں ،کینسر کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے علیحدہ سے کینسرہسپتال کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان محکمہ صحت میں اصلاحات لاکر ہر غریب و امیر تک معیاری علاج معالجے کی سہولیات پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں ،انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتی اصلاحات کے فوائد عام آدمی تک پہنچائیں گے۔