18.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومقومی خبریں*وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور...

*وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور معززین کی ملاقات

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 31 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیر کو عید الفطر کے موقع پر صوبائی وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، اعلیٰ حکام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز شخصیات نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران شرکاء نے وزیر اعلیٰ کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مہمانوں کے نیک جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عید الفطر خوشیوں، بھائی چارے اور یکجہتی کا پیغام دیتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ عید کی خوشیوں میں مستحق افراد کو بھی شامل کریں تاکہ حقیقی معنوں میں عید کی روح کو اجاگر کیا جا سکے ۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے کی ترقی و استحکام کے لیے تمام طبقات کو یکساں کردار ادا کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی خدمت اور ترقی کے سفر کو مزید آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے اور بلوچستان کی خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577533

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں