- Advertisement -
کوئٹہ۔30اپریل (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ریکٹر ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی اور نسٹ بلوچستان کیمپس کی تعمیر و ترقی میں ان کی بھرپور معاونت کا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر زاہد لطیف نے زیادہ سے زیادہ طالب علموں کے نسٹ میں داخلے کی حوصلہ افزائی کے لیے ضروری سہولیات کی فراہمی پر زور دیا جن میں وظائف، طلباء کے لئے قیام گاہوں کی تعمیر، کھیلوں کی سہولیات اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع شامل ہیں۔
- Advertisement -
ریکٹر نسٹ نے متعلقہ سرکاری شعبوں اور نسٹ بلوچستان کیمپس کے مابین اشتراک کو تقویت دینے کی تجویز بھی پیش کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590701
- Advertisement -