27.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پارلیمانی سیکرٹری صمد خان گورگیج...

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پارلیمانی سیکرٹری صمد خان گورگیج کی قیادت میں وفد کی ملاقات

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 06 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس و ٹیکنالوجی صمد خان گورگیج کی قیادت میں ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔ وفد نے ہزارہ ٹائون کو پانی کی فراہمی سمیت دیگر مسائل پر بات چیت کی ۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہزارہ ٹائون کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی

اور ہزارہ ٹاون کوئٹہ کے غیر فعال ٹیوب ویلوں کو جلد فعال کیا جائے گا تاکہ علاقہ مکینوں کو فراہمی آب کے تسلسل میں کوئی رکاوٹ درپیش نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم صوبائی حکومت کی ترجیحات میں صرف سر فہرست ہے ، علاقے میں قائم بے نظیر گرلز ہائی سکول کا جلد خود دورہ کرونگا اور اسکول کو تمام ضروری بنیادی ضروریات اور سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر وفد نے وزیراعلیٰ کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593526

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں