33.2 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی...

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی کی ملاقات

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 14 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو یہاں قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر نئے مالی سال کے بجٹ اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنے کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے،اپوزیشن کا مثبت کردار جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہے اور ہماری حکومت شفافیت اور مشاورت کے اصولوں پر کاربند ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں عوامی مفاد اور صوبے کی ضروریات کو ترجیح دی جائے گی جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی تیاری اور عمل درآمد میں عوامی نمائندوں کی مشاورت کو بھی کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حکومت تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596934

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں