وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کرسمَس کے موقع پر مسیحی برادری کے لئے مالی معاونت کے پیکج کا اعلان

126
Chief Minister Mir Sarfraz Bugti

کوئٹہ۔ 21 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کرسمَس کے موقع پر مسیحی برادری کے لئے مالی معاونت کے پیکج کا اعلان کیا ہے جس کا باقاعدہ طور پر محکمہ اقلیتی امور بلوچستان نے اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سنجے کمار کی درخواست پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مسیحی کمیونٹی کے ایک ہزار غریب خاندانوں کو مالی امداد کے لئے سمری کی منظوری دے دی ہے ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا یہ اقدام بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور غریب اقلیتی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے عزم کو ظاہر کرتا ہے اورکرسمَس کے موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا یہ اقدام مساوی معاشرے کے وژن کا ثبوت ہے ۔ وزیراعلیٰ کا وژن ہے کہ صوبائی حکومت اقلیتوں کی بہبود اور انہیں درپیش مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں۔