- Advertisement -
کوئٹہ۔ 29 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بسیمہ کے قریب بس حادثے پر افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ سی ایم سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہارکیا ۔
انہوں نے کہا کہ وہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلی ٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔
- Advertisement -