کوئٹہ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):وزیر ااعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پروم میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ یہ واقعہ قابل مذمت ہے،ترقی اور امن کے مخالف ملک دشمن عناصر کو بلوچستان میں امن و ترقی کھٹک رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیابی نہیں مل سکتی ،دہشت گرد بزدل ہیں جنہوں نے رات کی تاریکی میں معصوم افراد کو نشانہ بنایا،دہشت گردوں کو نہیں چھوڑیں گے،ناحق خون کا حساب دینا ہوگا،
ملوث دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہید افراد کے پسماندگان سے اظہار افسوس، صبر و جمیل کی دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔