24.9 C
Islamabad
بدھ, مارچ 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں...

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 11 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست پر حملہ ناقابلِ برداشت ہے، قاتلوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی کوئی جگہ نہیں ، ان کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور سکیورٹی ادارے دشمنوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،پوری قوم اپنی بہادر فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ قومی سلامتی پر حملہ ہے، اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا ، بلوچستان کے امن کو خراب کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571345

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں