وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کلمت میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

158
Mir Sarfaraz Bugti
Mir Sarfaraz Bugti

کوئٹہ۔ 27 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کلمت میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ بے گناہ معصوم مسافروں کو بس سے اتار کر شناخت کی بنیاد پر قتل کرنا گھناؤنی اور بزدلانہ کارروائی ہے۔ وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں نے معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا کر وحشیانہ فعل انجام دیا ہے اور شناخت کے بعد مسافروں کو قتل کرنا درندگی اور ناقابل معافی جرم ہے ،دہشتگردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کو ایسی کارروائیوں سے کمزور نہیں کیا جا سکتا،جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ ہارڈ کور دہشت گردوں کے خلاف بھرپور جنگ جاری رہے گی، انہیں منطقی انجام تک پہنچائیں گےدہشت گردوں نے بلوچستان کی روایات، مہمان نوازی اور امن پسندی کو پامال کر دیا، سیاسی مقاصد کے لیے احتجاج اور دھرنوں کی کال دینے والے اس سفاکانہ حملے پر کیوں خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ مزدوروں کے قتل پر معنی خیز خاموشی رکھنے والے کس کی حمایت کر رہے ہیں خاموشی کو رضا مندی سمجھا جاتا ہے، یہ ثابت ہو رہا ہے کہ کون کس کا سہولت کار ہے۔