25.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا پشین میں انسداد دہشت گردی...

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا پشین میں انسداد دہشت گردی فورس کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 25 اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خانی بابا ضلع پشین میں انسداد دہشت گردی فورس کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فورس کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور بروقت حکمت عملی کو سراہا ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف یہ کارروائی بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، سی ٹی ڈی نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر انتہائی کامیاب آپریشن کر کے ایک بڑے خطرے کو مؤثر انداز میں ناکام بنایا، جس پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی، بدامنی اور انتشار پھیلانے والے عناصر کے خلاف ریاستی ادارے پوری قوت کے ساتھ سرگرمِ عمل ہیں اور ایسی تمام کارروائیوں میں عوام کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والا بھاری اسلحہ اور خودکش جیکٹ ان کے مذموم عزائم کا ثبوت ہے، لیکن بروقت کارروائی سے ایک بڑا سانحہ ہونے سے بچا لیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے سی ٹی ڈی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن وسائل فراہم کرتی رہے گی تاکہ بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588115

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں