23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن...

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 27 اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بدھ کو یہاں بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں صوبائی مشیر برائے لیبر اینڈ مین پاور سردار غلام رسول عمرانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری لیبر نیاز نیچاری اور مینجنگ ڈائریکٹر بی ٹیوٹا طارق جاوید مینگل نے شرکت کی ۔اجلاس میں بی ٹیوٹا کی مجموعی کارکردگی، جاری منصوبہ جات اور صوبے میں تکنیکی تعلیم و تربیت کے فروغ کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ بی ٹیوٹا صوبے میں ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کے لیے کلیدی ادارہ ہے جو نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہورہا ہے ۔اجلاس میں چیف منسٹر یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت صوبے کے نوجوانوں کو جدید فنی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ ملکی سطح پر بلکہ عالمی منڈی میں بھی اپنی صلاحیتوں کے ذریعے معاشی استحکام حاصل کرسکیں ۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ بی، ٹیوٹا کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مزید فعال بنایا جائے اور نوجوانوں کے لیے تربیتی مراکز کی استعداد بڑھائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہر ممکن وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں