- Advertisement -
کوئٹہ۔ 27 اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گوادر سے تعلق رکھنے والی بصری معذوری کا شکار ایک باہمت بچی کیلئے خصوصی معاونت کا اعلان کیا ہے بدھ کے روز ویمن اکنامک ایمپاورمنٹ انڈومنٹ فنڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ بچی اپنی ہمت اور حوصلے کے باعث سب کے لیے مثال ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انڈومنٹ فنڈ سے ہٹ کر بھی اس بچی کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے تاکہ وہ مالی طور پر مستحکم ہو سکے اور اپنی زندگی کو بہتر انداز میں آگے بڑھا سکے ۔وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت باصلاحیت اور محنتی افراد کے ساتھ کھڑی ہے ، خواتین اور خصوصی بچوں کی بھرپور سرپرستی کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھے گی۔
- Advertisement -