22.4 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا پاک فوج کے ہیلی کاپٹر...

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حاد‎ثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 01 ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حاد‎ثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس افسوسناک واقعہ میں شہید ہونے والے میجر عاطف (پائلٹ اِن کمانڈ)، میجر فیصل (کو پائلٹ)، نائب صوبیدار مقبول (فلائٹ انجینئر)، حوالدار جہانگیر (کریو چیف) اور نائیک عامر (کریو چیف) کے درجات کی بلندی کی دعا کی،

وزیر اعلیٰ نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، پاک فوج کے جوانوں کی عظیم قربانیاں تاریخ کا درخشاں باب ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ،انہوں نے کہا کہ شہداء کی بدولت آج پاکستان کے عوام محفوظ اور مطمئن ہیں جبکہ ان کی لازوال قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت بلوچستان شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں