وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نوشکی میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار،امدادی سرگرمیوں میں فوری تیزی لانے کی ہدایت

131
وزیراعلیٰ بلوچستان زیر صدارت اجلاس،غیر قانونی کان کنی کے حوالے سے امور کا جائزہ

کوئٹہ۔ 28 اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نوشکی میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں فوری تیزی لانے کی ہدایت کی ہے ۔وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کی جلد صحت یابی ممکن بنائی جا سکے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ زخمیوں کے علاج معالجے کے تمام مراحل کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور ہر پہلو پر قریبی نظر رکھی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے نوشکی واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے متعلقہ اداروں کو آئندہ ایسے افسوسناک سانحات کی روک تھام کے لیے فوری اور جامع حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج معالجے کے ساتھ ساتھ ان کے تیمارداروں اور لواحقین کو بھی ہر ممکن معاونت اور رہنمائی فراہم کی جائے انہوں نے ہدایت کی کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کی مدد یقینی بنائی جائے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر سطح پر ان کی معاونت و مدد کی جائے گی۔