کوئٹہ/اسلام آباد 17 جنوری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعہ کے روز بھارہ کہو اسلام آباد میں بخاری ہائوس گئے جہاں انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر کے لئے دعا کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔