وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ترکیہ میں زلزلہ سے نقصانات پر افسوس کا اظہار

116

کوئٹہ۔6فروری (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ترکیہ میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پرتعزیت و ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، اس مشکل وقت میں بھی پاکستان کے عوام ترکیہ کے عوام ساتھ کھڑے ہیں ۔انہوں نے جاں بحق افراد کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔