کوئٹہ۔ 27 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ممتاز قبائلی رہنما سابق ضلع ناظم کچھی صوبائی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی، میر عطاء اللہ خان بلیدی اور میر اسداللہ خان بلیدی کے والد سردار بہرام خان بلیدی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مرحوم ایک نفیس اور شریف النفس انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ خیر خواہی، رواداری اور شائستگی کا درس دیا۔ وزیر اعلیٰ نے مرحوم کی قبائلی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سردار بہرام خان بلیدی نے اپنی زندگی عوامی فلاح و بہبود، قبائلی ہم آہنگی اور سماجی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔
ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576685