23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت پیر کوہ ڈیرہ بگٹی میں آبنوشی...

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت پیر کوہ ڈیرہ بگٹی میں آبنوشی اور پانی کی فراہمی کے منصوبوں سے متعلق اجلاس

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 17 اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پیر کوہ ڈیرہ بگٹی میں آبنوشی اور پانی کی فراہمی کے منصوبوں سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔سیکرٹری پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ عمران خان نے اجلاس کو منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں منصوبے کو فعال اور قابل عمل بنانے کے لیے محکمہ پی ایچ ای کی ایس این ای کی منظوری دے دی گئی۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے پیر کوہ کے دور افتادہ علاقوں کے عوام کو شدید گرمی میں بلا تعطل پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 4 واٹر باوزر کی منظوری بھی دی۔ انہوں نے پیر کوہ، ڈیرہ بگٹی واٹر سپلائی اسکیم کی سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ یہ منصوبہ رواں سال جون تک ہر صورت مکمل کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ پیرکوہ، سوئی، پھیلاوغ اور ڈیرہ بگٹی میں آبنوشی سے متعلق تمام منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ پیر کوہ کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی منصوبے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کر کے پانی کی ترسیل کو قائم رکھا جائے ۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کو ہدایت کی کہ ہائپ لائنوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ منصوبے میں مزید خلل نہ پڑے اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی حافظ عبدالباسط، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583663

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں