پشاور۔ 05 جولائی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے مردان کے علاقہ تخت بھائی میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور پولیس حکام سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔دھماکہ میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے دھماکہ کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو انہیں بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔