22.1 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا معذور افراد کی بحالی کے مرکز کا...

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا معذور افراد کی بحالی کے مرکز کا دورہ

- Advertisement -

پشاور۔ 23 اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے معذور افراد کی بحالی کے مرکز پیراپلیجک سنٹر پشاور کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام سے سنٹر میں علاج معالجے ، خدمات و سہولیات اور درپیش مسائل بارے تفصیلی بریفنگ لی، صوبائی کابینہ کے اراکین بیرسٹر محمد علی سیف ،احتشام علی اور ہمایون خان بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلیٰ نے پیرا پلیجک سنٹر کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کیا اور زیر علاج مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے پیرا پلیجک سنٹر کےلئے 50 ملین روپے خصوصی گرانٹ کی فراہمی جبکہ اگلے بجٹ میں پیرا پلیجک سنٹر کی ریگولر گرانٹ300 ملین روپے سالانہ سے بڑھا کر 400 ملین روپے کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کوپیرا پلیجک سنٹر کی ریگولر گرانٹ میں بقایا 75 ملین روپے جاری کرنے کی ہدایت کی اور سنٹر میں فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی بنیادی سہولیات کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے پیرا پلیجک سنٹر کی توسیع کےلئے خریدی گئی اراضی کےلئے رقم کی ادائیگی کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا کہ پیرا پلیجک سنٹر معذور افراد کی بحالی کا ایک منفرد ادارہ ہے اورصوبائی حکومت اس ادارے کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586763

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں