اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خا ن نے کہا ہے کہ رینجرز کے اختیارات کی توسیع کے مسئلے کے حل کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اپنے اختیارات استعمال کریں‘سندھ اور خصوصاً کراچی میں امن و امان کے قیام اور معمولات ِ زندگی کی بحالی میں رینجرز نے کلیدی کرادرادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ …
وزیر اعلیٰ سندھ رینجرز کے اختیارات کی توسیع کے مسئلے کے حل کے لئے اپنے اختیارات استعمال کریں‘سندھ اور خصوصاً کراچی میں امن و امان کے قیام اور معمولات ِ زندگی کی بحالی میں رینجرز نے کلیدی کرادرادا کیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خا ن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خا ن نے کہا ہے کہ رینجرز کے اختیارات کی توسیع کے مسئلے کے حل کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اپنے اختیارات استعمال کریں‘سندھ اور خصوصاً کراچی میں امن و امان کے قیام اور معمولات ِ زندگی کی بحالی میں رینجرز نے کلیدی کرادرادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ میں رینجرز کے اختیارات کی توسیع کے حوالے سے وزیر اعلی سندھ کو تحریر کیے گئے خط میں کیا ۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خا ن نے کہا کہ سندھ میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کی توسیع کے حوالے سے ہر بار حکومتِ سند ھ کی جانب سے تاخیر دیکھنے میں آئی ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں رینجرزکی کارروائیوں کو قانونی جواز فراہم کرنے میں غیر ضروری تاخیر نہ صرف آپریشن کو متاثر کرے گی بلکہ سول آمڈ فورسز کے جذبے اور انکی کارکردگی پر بھی منفی اثرات مرتب کرے گی۔








