18.2 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومضلعی خبریںوزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جمیل احمد سومرو ،...

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جمیل احمد سومرو ، انور علی لہر اور وقار علی بھٹو کی ملاقات

- Advertisement -

لاڑکانہ۔16مارچ (اے پی پی):وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایم پی اے لاڑکانہ جمیل احمد سومرو ،میئر ایڈووکیٹ انور علی لہر اور ٹائون چیئرمین وقار علی بھٹو نے ملاقات کی۔

اتوار کو ملاقات کے دوران میئر لاڑکانہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو میونسپل کارپوریشن کے مسائل کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے کارپوریشن کے او زیڈ ٹی شیئر،پمپنگ اسٹیشنوں کی مینٹیننس،سینیٹری ورکرز کی کمی جیسے مسائل سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے وزیراعلی سندھ کو شہر کی بیوٹی فیکیشن،ترقیاتی کاموں، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573244

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں